جمعہ, 22 نومبر 2024


وزیرِخزانہ کی زیرِصدارت مالیاتی کمیشن کا پہلااجلاس جاری

وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں جاری ہے، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے خزانہ اور این ایف سی کے پرائیویٹ ممبران شریک ہوں گے، وزارت خزانہ کے مطابق این ایف سی کا پہلا تعارفی اجلاس ہے جس میں ایجنڈے پرغور ہوگا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت اجلاس میں وفاق اور صوبے اپنی اپنی مالی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ این ایف سی قابل تقسیم قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا بھی طے کرے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment