اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ میں اضافہ کرتے ہوئے تعداد 2 لاکھ تک بڑھادی ہے یہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تحفہ ہے۔ اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانیوں کیلئے حج کو ٹہ میں اضافہ کرتے ہوئے تعداد 2 لاکھ تک بڑھا دی ہے جو پاکستان کے لئیے تحفہ ہے میری سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے میں پوری قوم کو اس خوشخبری پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔پوری قوم اور حکومت پا کستان سعودی حکومت کی مشکور ہے۔