اسلام آباد : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اپنے اہداف بھلا دینے کے بعدعملاً مردہ ہوچکی ہے، اسلامی تعاون تنظیم کے معمار پاکستان سے تنظیم کی بے اعتنائی کے پیچھے کشکول کار فرما ہے۔ اوآئی سی اجلاس میں بھارت کو دعوت امریکی ڈکٹیشن پر دی گئی یو اے ای کانفرنس 39ملکی اجلاس کی دوسری قسط ہے۔
بھارت پاکستان کو تنہا کرنے میں کامیاب ہو گیا،پاکستانی خارجہ پالیسی ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔ اندرونی بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ رکھا جائے تاکہ دشمن پر ثابت کیا جاسکے کہ پوری قوم دشمن کے مقابل سیسہ پلائی دیوار ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے صوبہ پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اپنی عزت کی بحالی چاہتا ہے تو اسے صیہونیت و استعماریت سے دوستیاں گانٹھنے کے بجائے باہم متحد ہو نا ہوگا۔