ھفتہ, 23 نومبر 2024


سرکاری درس گاہوں میں12 ویں تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ

 
اسلام آباد : سرکاری درس گاہوں میں نئے تعلیمی سال 12ویں جماعت تک نیا نصاب پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
تعلیمی مشیر رفیق طاہر نے بتایا کہ وفاقی سرکاری اداروں میں اساتذہ کی کم سے کم تعلیم ایم اے، ایم ایس سی مقرر کر دی گئی،بھرتی پی ٹی سی ،سی ٹی کے بجائے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی بنیاد پر ہو گی۔
 
گریڈ 16 سے 18 تک ترقی اور براہ راست بھرتی کا کوٹا تبدیل کر کے 50،50 فیصد کر دیا گیا ہے، ترقی کیلئے تعلیمی قابلیت بڑھانا ہو گی۔
 
ڈائریکٹر اسکولز وفاقی نظامت تعلیمات ثاقب شہاب کے مطابق نئے قانون کے تحت عرصے سے ترقی کے منتظر ایک ہزار اساتذہ کو ترقی دی جائے گی،1800نئے ماہرین بھرتی کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں تربیت، ٹیچرز سرٹیفیکشن کی جائے گی، ٹیچر ایڈمنسٹریشن علیحدہ کر کے ایڈمنسٹر یٹوٹرینگ کروائی جائے گی،مانیٹرینگ اینڈ ایویلیوایشن کا جدید نظام متعارف کرایا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment