ھفتہ, 23 نومبر 2024


سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پرپاکستان کی مذمت

 
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سمجھوتا ایکسپریس سانحہ کے ملزمان کی بریت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس پر دہشت گرد حملے میں 42 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے،سجھوتا ایکسپریس کے ملزمان کی بریت نہایت قابل مذمت ہے۔
 
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتا ایکسپریس پر 18 فروری 2007 پر دھماکا خیز مواد سے حملہ کیا گیا تھا، حملے میں 68 مسافر ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر پاکستانی مسافر تھے۔ اس کیس میں 290 افراد نے گواہی دی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment