اسلام آباد:آئی ایم ایف کے نئے سربراہ ارنیستو ریمیریز ریگو آج پاکستان پہنچیں گے،چین سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر17.58ارب ڈالر کے ساتھ اپریل 2018کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،وہیں دوسری طرف حکومت آئندہ 4سے6 ماہ کے بیل آئوٹ پیکیج پر حتمی بات چیت کے لیے پرامید ہیں تاکہ آئندہ سال کا بجٹ تیار کیا جاسکے،
آئی ایم ایف کے سر بر وزیرخزانہ اسد عمراور دیگرسینئرآفیشلزکے ہمراہ تین سالہ پروگرام کی تیاری کو حتمی شکل دیں گے، اس موقع پر پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ماریہ ٹریسا دبن بھی کراچی کا دورہ کریں گی تاکہ اگلے دن اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بات چیت کی جاسکے،ایک سینئر آفیشل کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران دونوں فریقین اگلے ماہ کے وسط تک رسمی مشن کے آغاز کےلیےتاریخ طےکرلیں گے۔