ھفتہ, 23 نومبر 2024


بےنظیرانکم اسپورٹ پروگرام کانام تبدیل کرنےکےحق میں نہیں

لاہور: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پی پی 218 ملتان میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوارکوشکست ہوئی، 7 ماہ میں دونوں جماعتوں کے نظریے تبدیل ہوگئے اور دونوں جماعتوں نے ضمنی انتخاب کیلئے اتحاد کیا لیکن عوام نے انہیں مسترد کردیا، (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نظریاتی دیوالیہ پن کا شکار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گیلانی صاحب کے بچے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرمسلسل ہارتے آرہے ہیں، انہیں پتہ چل گیا کہ پنجاب میں اب پی ٹی آئی اور(ن) لیگ ہے لہذا گیلانی صاحب کے بچے(ن) لیگ کی طرف جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے نظیرانکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

 وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کے حکومتی اجلاس میں شرکت سے سوالات اٹھ رہے ہیں، جہانگیرترین کے اس اقدامات سےعدالتی فیصلے کی تضحیک ہوتی ہے اور مخالفین کوموقع ملتا ہے، جہانگیرترین تجاویزدیں لیکن بیک ڈورپر رہ کر، میں صرف جہانگیرترین سے درخواست کرسکتا ہوں، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے اور میں اصول کی بات کررہا ہوں کسی کی ذات کی نہیں۔

اس سے قبل لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کامیاب سفارتکاری سے ہم نے بھارت کو ہرمحاذ پرشکست دی اور نئے پاکستان میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment