ھفتہ, 23 نومبر 2024


ریاست مدینےکاقیام مشکل ہے

 اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاستِ مدینہ کاقیام آسان نہیں، اس میں وقت لگے گا، حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی اور ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذکرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاست مدینہ کا مقصد فلاحی مملکت کا اعادہ ہے، ریاست مدینہ پر ہماری تجاویز اصولی ہوں گی، حکومت کو ریاست مدینہ کیلئے ٹاسک فورس کی تجویزدی ہے۔ ، قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام مہنگا ہونے کے سبب انصاف کاحصول مشکل ہے، ریاست مدینہ کے عدالتی نظام میں انصاف سستا ہوناچاہیے اوربنیادی تعلیم بھی ہر شہری کا حق ہے اور بےروزگاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کاخاتمہ ضروری ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا ریاست مدینہ پر ٹاسک فورس ہرشعبے کیلئے کام کرسکتی ہے۔ فی الحال پولیس اورعدالتی نظام ریاست مدینہ کےتقاضوں سےہم آہنگ نہیں، تعلیمی نظام بھی ریاست مدینہ کے مطابق نہیں ہے، ہمارے یہاں امیر اور غریب کےلئے تعلیم کانظام مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی اور ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذ کرسکیں گے، سفارشات میں ثقافتی ،معاشرتی اوردینی معاملات کا خیال رکھاجائے گا۔ یاد رہے جنوری میں اسلامی نظریاتی کونسل نے جدید دور میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کیلیے حکومت سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment