ھفتہ, 23 نومبر 2024


کرتارپورراہداری، بھارت کی پاکستان کو نئی پیشکش

اسلام آباد:  بھارت نے ڈیرہ بابا نانک سے عالمی سرحد تک فلائی اوور بنانے کی پیشکش کردی، یہ فلائی اوور 100 میٹر لمبا ہوگا۔

پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کے مذاکرات کرتارپور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوئے،سفارتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت مذاکرات آج کرتارپور بارڈر زیرولائن منعقد ہوئے ، ان مذاکرات میں پاکستان کا 10 رکنی وفد شریک ہوا جس میں وزارتِ خارجہ ، وزارتِ مذہبی امور اور ایف ڈبلیو او کے حکام شامل تھے، مذاکرات میں بھارتی ماہرین نے 100میٹر لمبا فلائی اوور بنانے کی تجویز دی۔

بھارتی مؤقف ہے کہ برسات میں اس علاقے میں پانی جمع ہوجانے سے دشواری ہوتی ہے، پاکستانی ماہرین بھارتی پیشکش پراپنی رپورٹ متعلقہ وزارتوں کوپیش کریں گے، مذاکرات میں کسٹمز اور امیگریشن کے معاملات بھی زیربحث آئے۔

 ذرائع کے مطابق دونوں وفوداپنی اپنی رپورٹس اپنی متعلقہ وزارتوں میں منظوری کے لیے جمع کرائیں گے،کرتارپور راہداری کے حوالے سے تکنیکی ماہرین کی یہ دوسری بیٹھک تھی، پاکستان کی طرف سے راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment