اتوار, 24 نومبر 2024


17 سال قبل پاکستان نے ایٹمی پاور بننے کا اعزاز حاصل کیا

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کوایٹمی پاور بنے17سال مکمل ہوگۓ پاکستان نے ایٹمی صلاحیت کے حصول کی کوششوں کا آغاز 1974 میں بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد کیا  28مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر پہلے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا س کامیاب تجربےکانام شاہین رکھاگیا جس کے بعد پاکستان پوری دنیامیں ایٹمی پاور بن کر سامنے آیا۔

 

ایٹمی دھماکے کرنے کی وجہ سے پاکستان کو عالمی پابندیوں کو سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود پاکستان نے دنیا خود کو دنیا بھر میں ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر منوایا۔ یہی وجہ ہے کہ 28مئی کوہر سال یوم تکبیر کا نام دیا گیا اور پھر ہر سال اسے بھرپور طریقے سے بنایا جاتا ہے، ملک بھر میں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment