ھفتہ, 23 نومبر 2024


ہائی وے پرسارے پیسے لگا دیے گئے اورکسی ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہائی وے پرسارے پیسے لگا دیے گئے اورکسی ادارے پرتوجہ نہیں دی گئی۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ خواہش ہے چین کے بعد روس اورترکی کے ساتھ جوائنٹ وینچرکریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کیوں کوچزاورلوکوموٹیو باہرسے منگوائیں، ہماری کوشش ہوگی سب کچھ یہاں تیار ہو، 8،9 ماہ میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں اوران کے لیے کچھ درآمد نہیں کیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ فریٹ کا ٹارگٹ ابھی پورا نہیں کرسکے، مسافرٹرینوں سے زیادہ کمایا ہے، ایک سال میں فریٹ ٹرینوں کو20 کردیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ 5 درجے تک ملازمین کی تنخواہیں بڑھا دیں، جب غریب کی باری آتی ہے توہرحکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہتےہیں آرام حرام ہے اورکچھ لوگ کہتے ہیں کام حرام ہے، ہماری ایسے لوگوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آرمی چیف سے درخواست کی تھی ہمارے پاس فریٹ ٹرینیں نہیں، ان کا شکرگزارہوں انہوں نے ہماری درخواست منظورکرلی۔

شیخ رشید احمد کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 15 سے 20 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر لے آئیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment