ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دے رہے ہیں، پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کا حل اپنے طریقے سے چاہتا ہے لیکن پاکستان اس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں غیرموثر نہیں ہوئیں ، ہماری اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کو مزید متحرک بنانے کے لئےعالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ حکومت مختلف ممالک میں خصوصی نمائندے بھیجے گی تاکہ انہیں کنٹرول لائن پر بھارت کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
پاکستان کی امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، سرتاج عزیز
- 25/10/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2039 K2_VIEWS
Leave a comment