اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا سرا مسلم لیگ (ن) کی طرف جاتا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ملک کی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا مسلم لیگ (ن) کی طرف جاتا ہے۔ ان کے اعمال ان کے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نےعوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ملکی وسائل کو بے رحمی سے لوٹا۔ غریب کی کُٹیا اجاڑ کر ایون فیلڈ میں کیمپ لگائے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا ٹی ٹیز کی دوڑ میں بیگم صفدر اعوان بھی اپنے خاندان کے دیگر افراد سے پیچھے نہیں رہیں۔ ہل میٹل سے لاتعلقی کی دعویدار کے اکاؤنٹ میں اسی کمپنی سے رقم کی منتقلی باعث شرم ہے۔ مریم صفدر صاحبہ اب آپ کا ضمیر کہاں ہے؟