جمعہ, 22 نومبر 2024


مدت ملازمت میں توسیع کےبعد آرمی چیف کی وزیراعظم سےپہلی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مدت ملازمت میں توسیع کے بعد آرمی چیف کی وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاک فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment