اسلام آباد: رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 20سے زائد وزارتوں اور خصوصی پروگراموں کے لیے ایک پائی فنڈ بھی جاری نہ کیا جا سکا۔
رواں مالی سال کے ڈیڑھ ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود وفاقی ترقیاتی بجٹ میں وزارت موسمیاتی تبدیلی، دفاعی پیداوار، بحری امور، آبی وسائل سمیت 20سے زائد وزارتوں اور خصوصی پروگراموں کے لیے ایک پائی فنڈ بھی جاری نہ کیا جا سکا۔
وزیر اعظم یوتھ ہنرمند پروگرام، فیڈرل ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت متعدد خصوصی پروگراموں کیلیے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں رکھے جانے فنڈزمیں سے تاحال ایک پائی فنڈ بھی استعمال میں نہیں لایا گیا۔
پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں مختص 701ارب روپے میں سے اب تک صرف وفاقی وزارتوں اور اداروں کیلیے 50ارب 44کروڑ جاری کیے جا سکے ہیں۔