اتوار, 24 نومبر 2024


ترقی کے تیز عمل نے قدرتی ماحول کو بری طرح متاثر کیا، وزیراعظم نوازشریف

ایمز ٹی وی (اسلام آباد﴾ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں ترقی کے تیز عمل نے قدرتی ماحول کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا معیارزندگی بہتر بنانے کے لئے قدرتی ماحول پراثراندازہونے والےعوامل پرقابو پانا ہوگا، متعلقہ ادارے ماحول کو نقصان پہنچانے والے عوامل پر نظر رکھیں اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی ترقی کرہ ارض کے ماحول پر اثر انداز ہوئی جب کہ ترقی کے تیز عمل نے بھی قدرتی ماحول کو بری طرح متاثر کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment