منگل, 15 اکتوبر 2024


ساڑھے 13 ارب سال پرانا ستارہ دریافت

کیلیفورنیا: ماہرین نے کائنات کے ایک گوشے میں قدیم ترین ستاروں میں سے ایک دریافت کیا ہے

جو بگ بینگ کے عمل کے بعد کائنات کی پیدائش کے فوراً بعد وجود میں آیا تھا اور یہ ستارہ ساڑھے 13 ارب سال پرانا ہےماہرین نے کہا ہے کہ یہ ستارہ ساڑھے 13 ارب سال قدیم ہے لیکن ہماری ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں موجود ہے
 
اس کا اہم ثبوت یہ ہے کہ ابتدائی کائنات میں دھاتیں موجود نہیں تھیں اور اس نودریافت ستارے میں ہماری اب تک کی معلومات کے مطابق سب سے کم دھاتیں ملی ہیں.بگ بینگ کے بعد سے جو ستارے بنتے گئے ان کی نسلیں بھی وجود میں آتی گئیں مثلاً ہمارا سورج بگ بینگ سے کائنات کے آغاز کے بعد ایک لاکھویں نسل کا ستارہ ہے
.اس ستارے میں دھاتوں کی مقدار بہت کم ہے یعنی ہماری زمین پر موجود دھاتوں کی مقدار کا صرف دس فیصد اس بڑے ستارے میں دیکھا گیا.اور ہرنسل کے ستاروں میں دھاتوں کی تعداد درجہ بہ درجہ بڑھتی چلی گئی
 
 یہ ستارہ کہکشاں کے کنارے پر موجود ہے اور اس کی کمیت ہمارے سورج کے 10 فیصد حصے کے برابر ہےماہرین کا خیال ہے کہ اس ستارے کو دیکھ کر بہت حد تک ہمیں ابتدائی کائنات اور ستاروں کو جاننے میں بھرپور مدد ملے گی.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment