جمعہ, 22 نومبر 2024


یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار کا دن ہے،فردوس عاشق اعوان

 
 
 
 
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
 
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع غیور اور بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔ کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔
 
معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment