اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج ہوگی۔
العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج سماعت کرے گا، عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت پہلے ہی مل چکی ہے۔