ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستانی جغرافیائی حیثیت خطے کی تجارت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، وزیر خزانہ

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز بیجنگ میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع خطے میں تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان کے توانائی، کان کنی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر خزانہ نے بینک کی جانب سے پاکستان میں اپنی نئی شاخیں کھولنے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ بینک پاکستان میں چین کے توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں تعاون کرسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment