اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر میں سخت سردی پڑنے کی پیشنگو ئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کی آمد کی وجہ سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری آؤٹ لک کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم جبکہ شمالی اور مغربی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ امکان ظاہر کیا جا ہا ہے کہ رواں ماہ دسمبر میں مغربی ہواؤں کے متعدد سلسلے پاکستان میں داخل ہونگے جس کی وجہ سے شمالی، مغربی اور شمالی حصوں میں درمیانی درجہ کی بارشیں ہوں گی۔
کشمیر، شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت کم رہے گا۔ بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کی شدت کم ہو جائے گی۔