راولپنڈی: میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو میجرجنرل آصف غفور کی جگہ پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے جب کہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ترجمان پاک فوج نے اپنے آخری پیغام میں سب کاخصوصاً میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کے جواب میں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
Alhamdulillah. Thanks to everyone I have remained associated with during the tenure. My very special thanks to Media all across. Can’t thank enough fellow Pakistanis for their love and support. Best wishes to new DG ISPR for his success.#PakArmedForcesZindabad#PakistanZindabad — DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 16, 2020
آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔
خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا جب کہ میجر جنرل بابر افتخار جی او سی آرمرڈ ڈویژن ملتان تعینات تھے۔