منگل, 26 نومبر 2024


پاکستان میں وائرس سے اموات 25 تک پہنچ گئیں

 
 
 
 
اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1865 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے اموات 25 تک پہنچ گئیں۔
 
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں، پنجاب میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 652 اور سندھ میں 627 ہو گئی ہے۔
 
نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے خیبر پختون خوا میں 221 اور بلوچستان میں 153 کرونا کے تصدیق شدہ مریض ہیں، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد 58، آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں۔
 
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ 7 مریضوں کی اموات ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مشتبہ کیسز کی تعداد 15709 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1264 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
 
 
 
قومی ادارے کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 49 فی صد کیسز ایران سے آئے، جب کہ 33 فی صد کیسز دیگر ممالک سے آئے، صرف 18 فی صد کیسز لوکل ٹرانسمٹ ہیں یعنی مقامی سطح پر منتقل ہوئے کیسز ہیں۔
 
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا، کرونا ریلیف ٹائیگر فورس فوج اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی، جن علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا وہاں ٹائیگر فورس کے رضا کار راشن پہنچائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment