جمعہ, 22 نومبر 2024


ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی

 
 
اسلام آباد: کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں ملک بھر سے ایک دن میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا لی۔
 
تفصیلات کے مطابق کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہوئی، ایک دن میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا لی۔
 
رجسٹریشن کے نام پر عوام کو لوٹنے والے جعلساز عناصر بھی سرگرم ہیں اور نوجوانوں کو رجسٹریشن کےلئےجعلی ٹیلی فون کالز موصول ہونا بھی شروع ہوگئی ہے۔
 
کال میں تنخواہ،موٹر سائیکل اور وردی فراہم کرنے کا جھانسہ دیا جا رہا ہے اور جعلساز عناصر رجسٹریشن ایزی پیسہ کے ذریعے پیسے بھیجنے کا کہہ رہے ہیں۔
 
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اےسائبر کرائم سمیت متعلقہ اداروں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
عثمان ڈار نےفیک کال کرنے والی کی گفتگو اور فون نمبر میڈیا پر جاری کر دیا اور نوجوانوں سے کسی قسم کی فیک ٹیلی فونک گفتگو سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
 
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن صرف اورصرف سٹیزن پورٹل سےہو گی، سوشل میڈیا پر رجسٹریشن کے دیگر تمام طریقہ کاراور فارم جعلی ہیں، رجسٹریشن کےنام پر کسی نوجوان سے رقم کا تقاضا نہیں کیا جا رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment