جمعہ, 22 نومبر 2024


نوجوانوں کوہروہ سہولت دیں گےجس سےوہ روزگارکےمواقع حاصل کریں

سلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کومعیشت اوپر اٹھانے کیلئے اسٹیک ہولڈر بنانا ہوگا.
 
نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں۔
 
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈاراورمشیرخزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو کامیاب نوجوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی اورپروگرام کے تحت نوجوانوان میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے پر مشاورت بھی کی گئی۔
 
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند دنوں میں 30 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رقم کے حصول کیلئے درخواستیں دیں، نوجوانوں کی سہولت کیلئے 21 بینک رقم کی تقسیم کا عمل مکمل کریں گے، اب تک 1 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے، مزید 53 ارب روپے سے زائد رقم کے حصول کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
 
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے، نوجوانوں کوہروہ سہولت دیں گے جس وہ روزگارکے مواقع حاصل کریں۔
 
وزیراعظم نے کہا کہ، پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پرمکمل نظر رکھیں، شفافیت اورمیرٹ پرکسی سطح پربھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے، کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں اوروزیراعظم نے ہدایت کی کہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اورشفاف اندازمیں مکمل کیا جائے۔
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment