جمعہ, 22 نومبر 2024


وفاقی وزیر تعلیم کی اہم پریس کانفرنس


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سےمرحلے وار کھولنےکااعلان کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کاکہنا تھاکہ 15 ستمبر سے تمام جامعات اور پروفیشنل کالجز سمیت نویں اور دسویں جماعت کےلئے اسکولز کھول دیئےجائیں گے جبکہ30 ستمبر کوحالات کاجائزہ لینے کےبعد پرائمری اسکول کھولے جائیں گے اسی طرح23 ستمبر کو حالات کا جائزہ لینےکےبعد چھٹی سے آٹھویں جماعت کےلئے اسکول کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ اگر کسی اسکول یا علاقے میں کووڈ 19 کیسز سامنے آئے تو اسےفوری طور پر بند کردیا جائےگا۔ تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی واضح رہےوفاقی،صوبائی حکومتوں ،جامعات ، تمام تعلیمی تنظیموں اور مدارس کے ساتھ اتفاق رائے سے تعلیمی اداروں کو بتدریج کھولنےکا فیصلہ کیاہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment