اسلام آباد: 6 ماہ گزرنے کے باوجود ملک بھرکے تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ، ملک بھر میں (ایس او پیز)اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کی خلاف ورزی اور بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر تعلیمی اداروں میں وبا پھیلی ہے۔
کورونا کی وبا کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار 15 ستمبر سے کھلنا شروع ہوگئے ہیں جس کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔