جمعہ, 22 نومبر 2024


جسٹس جواد ایس خواجہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مقرر

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) صدرممنون حسین نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کے بیرون ملک دورے کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقررکرنے کی منظوری دی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک وفد کے ہمراہ 31 اکتوبر سے 10 نومبر تک جنوبی کوریا کے سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔اس عرصے کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اس تقرری کی منظوری دی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment