کراچی: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کورونا وائرس کا شکارہوگئے ۔مولانہ طارق جمیل کی طبیعت ناسازہونےپر راولپنڈی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مولانا طارق جمیل نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنےچاہنے والوں سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔
مولانہ طارق جمیل نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ گذشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی، کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے،اطبّا کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
مولانا طارق جمیل کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔