جمعہ, 22 نومبر 2024


تعلیمی اداروں کی بندش,وزراء تعلیم کااہم اجلاس طلب

اسلام آباد: تعلیمی اداروں کی بندش کےحوالے سےاگلےلائحہ عمل کےلئےوفاقی وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیرصدارت 25واں بین الصوبائی وزراء تعلیم کااجلاس 30 دسمبر کوہوگا جس میں تمام صوبوں کے وزراء تعلیم  اور متعلقہ حکام بذیعے وڈیو لنک شرکت کریں گے. 

کانفرنس کا 4نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا ہے اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لیاجائے گا جس کےبعد 11جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جانے, بورڈ امتحانات مئی کےآخری اور جون کےپہلے ہفتے میں منعقد کرائے جانے کےلئے مشاورت ہوگی. 

اجلاس میں اکیڈمک سیشن کاآغاز اگست سےکئےجانے پربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا جبکہ گرمیوں کی چھٹی میں کمی کے حوالےسےبھی بات چیت کی جائےگی.

اس حوالےسےوفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کاکہنا ہے کہ ملک کی باضابطہ تعلیم کی پالیسی ضروری ہے انہوں نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرٹوئیٹ کرتے ہوئےکہناتھاکہ ملک میں یکساں نظام تعلیم ضروری ہے میری ہدایت پر وزارت تعلیم نے قومی تعلیمی پالیسی کےلئے وسیع مشاورت کاعمل شروع کردیا ہے ہم نے یکساں قومی نصاب سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں اور تمام تجاویز کاخیر مقدم کریں گے  

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment