اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج سے اسکول کھل جانے پر نیک تمنائوں کااظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں طلبا کو نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کلاس 9 سے 12 ، O اور A کی سطح اسکول / کالج میں واپس جائیں گے۔
طلبا کے بہترین مستقبل کے لیئے دعا گو ہوں ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔
یاد رہے صوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق نویں،دسویں اور گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز کا آغاز آج سے ہوچکا ہے۔