جمعرات, 21 نومبر 2024


قائداعظم یونیورسٹی میںرڈینزچانسلر/صدرمملکت کی منظوری کےبغیراہم پوسٹوں پرتعینات

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں چانسلر /صدر مملکت کی منظوری کے بغیر اہم پو سٹوں پرڈینز تعینات کردیئے گئے۔

قائداعظم یونیورسٹی میں وائس چانسلر نے 9اور 10فروری کو سوشل سائنسز ،بائیولوجیکل سائنسز اورنیچرل سائنسز کے ایکٹنگ ڈینز کی تعیناتی کی جس کے بعد فیکلٹی ممبران کی جانب سے شدیدبے چینی پائی جارہی ہے۔

یونیورسٹی ایکٹ 1973 کے تحت ایکٹنگ ڈین تعینات کرنے کی کوئی شق موجود نہیں۔

تعیناتیاں یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر محمد علی شاہ کی جانب سے کی گئیں جس کے لئے چانسلر /صدر مملکت سے منظوری نہیں لی۔

نوٹیفکیشن میں واضح نہیں کہ کس شق کے تحت تعیناتیاں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی انتظامیہ نے حال ہی میں 3فیکلٹیز کے ڈینز کی تعیناتی کا کیس چانسلر/صدر کو بھجوایا ہے ۔

باقاعدہ منظوری سے قبل ایکٹنگ ڈینز کی تعیناتی سے وی سی نے اختیار ات کا ناجائز استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آئی آر کے راجہ قیصر کو رجسٹرار کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment