جمعہ, 22 نومبر 2024


ملک بھرمیں ایسوسی ایٹ اورچارسالہ ڈگری موخرکرنےپررضامند

کراچی: ہائریجوکیشن کمیشن ملک بھرمیں ایسوسی ایٹ اورچارسالہ ڈگری موخرکرنےپررضامندہوگیا۔جس کانوٹیفیکیشن جلدجاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والےملک بھر کی سرکاری ونجی جامعات کے وائس چانسلرزکےمنعقدہ اجلاس میں ایچ ای سی نے ایسوسی ایٹ اورچارسالہ ڈگری موخر کرنے رضا مندی ظاہرکی ہے

اس اجلاس میں ایچ ای سی پاکستان کی نمائندگی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے کی جبکہ جامعات کے وائس چانسلرزکی نمائندگی قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کررہے تھے جبکہ ملک بھر کی 150 کے قریب سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس کےبعد قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے تصدیق کی کہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ گریجویشن فی الحال موخر کردیا گیا ہے اور تمام جامعات کی جانب سے اس حوالے سے دیے گئے دلائل پرایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایچ ای سی ایک سمری تیار کرکے سرکولیشن کے ذریعے کمیشن ممبران کو بھیجے گی اوراراکین کی منظوری سے دونوں پروگرام کے موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا انھوں نے واضح کیا کہ کمیشن اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment