ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی ایک سال کےلئے منسوخ کردی۔
تفصیل کے مطابق ایچ ای سی نے، بی ایس آنرزکے بعد ڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں کی گزشتہ برس منظورہو نیوالی پالیسی منسوخ کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس بی ایس آنرزکے بعدڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی منظورہوئی تھی جس پر وائس چانسلرز کو ایم فل ختم کرکے ڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں پرتحفظات تھے ،اب ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی کا22 میں دوبارہ جائزہ لیاجائے گا ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو آگاہ کر دیا گیا، ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی نافذکرنیوالی صرف یوای ٹی کوچھوٹ ہوگی ۔
اس فیصلے سے قبل ہی یوای ٹی ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی نافذکرچکی ہے ۔ ایچ ای سی کی جانب سے منعقد اجلاس میں پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی منسوخی کی منظوری دیدی گئی۔