اسلام آباد: گیلپ پاکستان نےتعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قراردینےپر سروےرپورٹ جاری کردی ہے.
تفصیلات کےمطابق پنجاب بھرمیں ساتویں جماعت سےبارہویں جماعت تک کےتمام طلباوطالبات پرقرآن پاک کی تعلیم کولازمی قرار دینےپرایک سروےکیاجس میں 1400لوگوں سے سوالات کئےگئے.
اس سروےمیں دیہی علاقوں کے96فیصد جبکہ شہری علاقوں کے95فیصدلوگوں نے قرآن کی تعلیم کولازمی قراردینےکےفیصلے کےحامی نظرآئے.