جمعہ, 22 نومبر 2024


وفاقی وزارت تعلیم اورٹیلی نارپاکستان کےمابین مفاہمتی یاداشت پردستخط

اسلام آباد:  وفاقی وزارت تعلیم اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزارت نے آج ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تعلیم آباد کو پرائمری سطح کے چھ سرکاری اسکولوں میں پائلٹ کیا جائے گاجسے تعلیم آباد ماڈل ورچوئل سکول کہا جائے گا۔

مفاہمت کی یادداشت پر وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین احمد وانی اور ٹیلی نار پاکستان کے چیف کارپوریٹ افیئر آفیسر کمال احمد نے دستخط کیے۔مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں وزارت اور ٹیلی نار پاکستان کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Image

ٹیلی نار پاکستان پائلٹ مرحلے پرچھ ماڈل ورچوئل اسکولوں کو اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ کے لیے بنیادی آئی ٹی ہارڈویئر اور ڈیجیٹل مینجمنٹ لرننگ سسٹم سے لیس کرے گا جبکہ انہیں نئے معمول سے نمٹنے کے لیے ضروری آلات اور مہارتیں فراہم کرے گا۔

وزارت کے اس اقدام کا مقصد اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل تعلیم کو مستحق طلباء اور اسکولوں تک پہنچانا ہے۔ تعلیم آباد ملک کا پہلا ایوارڈ یافتہ ایڈ ٹیک پلیٹ فارم ہے جو سنگل نیشنل کریکولم (SNC) پر مبنی ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرتا ہے۔

Image

وفاقی وزارت تعلیم اور ٹیلی نار پاکستان کے مابین مفاہمتی یاداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمودنے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل پاکستان اور ڈیجیٹل تعلیمی نظام کے ہمارے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے اہم قدم ہے

عدم مساوات کو کم کرنے کے اپنے عزم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کا مقصد 2023 تک اسکول سے باہر 10 لاکھ بچوں تک ڈیجیٹل تعلیم پہنچانا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment