اسلام آباد: پی ٹی اے نے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونےکاخدشہ ظاہر کردیا۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی ہے جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی ہوسکتی ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندری ساحلوں سےتقریباً400کلومیٹرکےفاصلےپرکیبل کٹی ہے۔خرابی کی جگہ اور انٹرنیٹ کی بحالی کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں
پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ کنسورشیم انٹرنیٹ کی فراہمی کےلئے ایڈہاک بینڈ وڈتھ کابندوبست کیاجارہاہے۔