اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے افغان طلبہ کے لئے علامہ محمد اقبال اسکالر شپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیاگیا ہے۔
یہ مرحلہ تین سال کے دوران افغان طلبہ کو پاکستانی جامعات میں تعلیم کے لئے 4500 اسکالرشپس فراہم کرے گا۔
اس اسکیم کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے اور اس سے دونوں ہمسایہ ریاستوں کے درمیان عوام سے عوام کے روابط میں مزید اضافہ ہوگا۔ 4500 افغان اسکالرشپ میں رہنے کا الاؤنس، بک الاؤنس، اور ہاسٹل کے واجبات اور یونیورسٹی ٹیوشن فیس شامل ہے۔
واضح رہے فیز ٹو کی گریجویشن تقریب میں 281افغان طلبہ کو اسناد جاری کی گئیں، افغان طلبہ نے پروگرام کے فیز 2 کے تحت مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کی، پہلے دو مرحلوں کے دوران6ہزار افغان طلبہ کو وضائف مل چکے ہیں، اس موقع سے نگران وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ افغان طلبہ کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، اس مرحلے کے تحت افغان طلبہ کو تین سال کی مدت میں4500 اسکالر شپ دیئے جائیں گے۔