ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور چیف جسٹس کی حلف برداری میں شریک ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں لکھا ‘ علی امین صوبے کے سربراہ کی حیثیت سے تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھبیس ویں ترمیم اورچیف جسٹس کی تعیناتی کے طریقہ کارکوغیرآئینی مانتی ہے، تاہم جب تک سپریم کورٹ ان ترامیم پرفیصلہ نہ دےتب تک یہ’لاآف دی لینڈ‘۔

خیال رہے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری آج گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

صدر آصف زرداری نامزد چیف جسٹس سے حلف لیں گے، تقریب میں وزیراعظم اور سروسزچیفس شریک ہوں گے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ کے نام کی منظوری دی تھی ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ کو دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔

جسٹس یحییٰ کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی گئی اور تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment