جمعرات, 21 نومبر 2024


کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایشیا 2025 کی فہرست میں پاکستان کی 70جامعات شامل

Quacquarelli Symonds (QS) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: ایشیا 2025 شائع کی ہے

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے ایشیا ریجن میں کل 70 پاکستانی یونیورسٹیز شامل ہیں۔

رینکنگ میں شامل ایشیا بھر کی 984 یونیورسٹیوں میں سے 70 کا تعلق پاکستان سے ہے، ان میں سے 2 نے ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں جگہ حاصل کی ہے۔

درجہ بندی کا تعین کئی کلیدی پیرامیٹرز میں یونیورسٹیوں کی کارکردگی سے کیا جاتا ہے، بشمول بین الاقوامی فیکلٹی، پی ایچ ڈی کے ساتھ عملہ، فیکلٹی-سٹوڈنٹ ریشو، ان باؤنڈ ایکسچینج، اکیڈمک ریپوٹیشن، فی پیپر حوالہ جات، پیپرز فی فیکلٹی، انٹرنیشنل ریسرچ نیٹ ورک، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس، آؤٹ باؤنڈ ایکسچینج وغیرہ شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment