ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک لائبیریا میں اس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔اس کے علاوہ لائیبیریا کی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے اس نے 117 لاشیں اکٹھی کی ہیں جبکہ ستمبر میں یہ تعداد 315 تھی-یاد رہے کہ افریقی ملک سیئیرا لیون نے آسٹریلیا کے اس فیصلے کو ’بے سود‘ اور ’متعصبانہ‘ قرار دیا تھا جس کے تحت ایبولا سے متاثرہ مغربی افریقہ کے ممالک کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی کے فیصلے کو انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔تاہم ایبولا وائرس سے اب تک 5000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی اکثریت مغربی افریقہ کے ممالک سیئیرا لیون، لائبیریا اور گنی سے ہیں۔
Leave a comment