اتوار, 24 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کا نوٹس

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کےاستعفٰوں سے متعلق درخواست یکجاکردی ۔ایم کیو ایم سے متعلق استعفے وزیر اعظم نواز شریف، اپوزیشن لیڈر، چیئرمین سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی اسپیکر سمیت ستانوے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ن لیگ کے سینیٹر ظفر علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ اسمبلیوں سے استعفے دے چکے ہیں ، استعفے اسی روز موثر ہو گئے جس دن دیئے گئے۔ متحدہ کے اراکین کو واپس اسمبلیوں میں لانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ اقدام غیر جمہوری ہو گا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو نوٹسز کر دیتے ہیں ، آئندہ سماعت پر تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں سے متعلق درخواستوں کو ایک ساتھ سنیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment