ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان نے جنوبی وزیرستان میں ہونیوالے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے دفترخارجہ کی خاتون ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایاکہ موجودہ حالات میں پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملے غیرضروری ہیں، پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بھرپورآپریشن کررہاہے جبکہ ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ گذشتہ روز بھی دومرتبہ بھارتی سفارتکاروں کو دفترخارجہ بلاکر احتجاج ریکارڈ کرایا،انھوں نے کہاہے کہ یہ حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں،امریکہ کے ساتھ ہر سطح پر ڈرون حملوں کا معاملہ اُٹھایاہے،اُنہوں نے بتایاکہ بھارت ایل او سی معاہدے کی پاسداری کرے۔