ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان لائن آف کنڑول پربھارت کی جانب سے دیوارتعمیرکرنے کی کوششوں پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے. بھارت لائن آف کنڑول کو بین الاقوامی سرحد میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکورٹی کونسل کوخط لکھ کربھارتی سازش کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت 197 کلومیڑ طویل ایل اوسی پر دس میڑ چوڑی اور 135 فٹ چوڑی دیوار بنا کر ایل اوسی کومستقل سرحد میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں میں مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایل اوسی پر دیوار کی تعمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کو ایل اوسی پر دیوار کی تعمیر پر انتہائی تشویش ہے، ورکنگ باؤنڈری پردیوار کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Leave a comment