اتوار, 24 نومبر 2024


لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی ہے، نیپرا

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان شارٹ فال کو جعلی اور اس سلسلے میں لوڈ شیڈنگ کو بھی حکام کی جان بوجھ کر کارروائی قرار دے دیا ۔بجلی کے بلوں کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کا نیا میٹر سسٹم بھی ناکارہ ہے اور ستر فیصد صارفین کو درست بل نہیں دیئے جاتے۔رپورٹ میں وزار ت بجلی و پانی کی کارکردگی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی رہی ہے۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی مشینیں تین سال سے بند ہیں ۔ علاوہ ازیں دریائے سندھ پر بجلی کے پیداواری یونٹ جناح ہائیڈرو پروجیکٹ پر سترہ ارب خرچ کر دینے کے باوجود منصوبے میں تکنیکی خرابیاں پیدا ہو گئیں ۔ منصوبے کو مکمل ہوئے تین برس ہو گئے ہیں لیکن یہ مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا نہیں کر سکا اور منصوبے سے تین برسوں میں صرف 72کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment