اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے، ایئر چیف مارشل

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہندوستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے اور اس حوالے سے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ذرائع کے مطابق واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل ڈیفنس کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ’پہلے ہمیں خطے کے محل وقوع کو سمجھنا ہوگا اور اس کے بعد دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر جامع حکمت عملی اپنانی ہوگی۔‘ انھوں نے کہا کہ افغانستان کا استحکام اور مشرق وسطیٰ کے مسائل کا طویل المدتی حل، دو ایسی شرائط ہیں جن کی ضمانت سے خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے مزید کہا کہ افغانستان کے امن عمل کو اس کی اصل روح اور سچائی کے ساتھ قبول کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے اسٹیک ہولڈرز (پاکستان، افغانستان اور طالبان) کو سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے، جسے عالمی برادری کی حمایت حاصل ہو۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment