نجی اسکولوں کو ہائی کورٹ نے فیصلہ سنادیا ایمزٹی وی(اسلام آباد) ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامر فاروق نے اضافی فیسوں کی واپسی کے حکم کے خلاف نجی اسکولوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران نجی اسکولوں کے وکلاء کی جانب سے کہا گیا کہ فیسوں میں کمی اور واپسی کا نوٹیفکیشن بنیادی حقوق کے خلاف ہے کیونکہ متعلقہ حکام نے کسی نوٹس کے بغیر فیسوں میں کمی اور واپسی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے کیس کے فیصلے تک اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ نجی اسکول رواں سیشن کے لئے پرانی فیس ہی وصول کریں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت 12 نومبر کو ہوگی.
Leave a comment