اتوار, 24 نومبر 2024


اردو کی ترویج میں جامعات اہم کردارادا کرسکتی ہیں

ایمزٹی وی(اسلام آباد)صدر مملکت ممنون حسین نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحقیق پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران یہ شعبہ توجہ سے محروم رہاہے، تحقیق قوموں کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی یونیورسٹیوں اورانسٹی ٹیوٹس کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ اْردو کا نفاذ بطور دفتری زبان ایک درست فیصلہ ہے، ابتدا میں اس سلسلے میں دشواریاں پیش آئیں گی لیکن دنیا میں ان ہی قوموں نے زیادہ ترقی کی جن قوموں نے اپنی زبان کوذریعہ تعلیم بھی بنایا اور سرکاری زبان بھی بنایا، اس سلسلے میں یونیورسٹیاں بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں،تربیت کے بغیر تعلیم مکمل طورپر سود مند نہیں ہو سکتی اس کے لیے نوجوانوں کو اچھا انسان بنانابھی ضروری ہے، اجلاس سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور وائس چانسلرز نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں انجمن ہلال احمر کی سرگرمیوں کو فعال اور تیز رفتار بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے اس کے آئین میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو وہ بھی کرلی جائے، صدر مملکت نے یہ بات انجمن ہلال احمر کے عہدے داروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment