پیر, 25 نومبر 2024


وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد کی صورتحال پر جائزہ اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے زلزلے کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف اپنا برطانیہ کا دورہ مختصر کرتے ہوئے آج وطن واپس پہنچ گئے جب کہ انہوں نے زلزلے کے بعد کی صورتحال پر جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کرلیا اجلاس کے دوران امدادی اداروں کے سربراہان زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پیش کریں گے اور این ڈی ایم اے کے میجر جنرل زلزلے کے بعد کی صورتحال پر رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں امریکا اور اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر سے آنے والی امداد کی پیشکشوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات پرویز رشید، گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ شریک ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment