ایمزٹی وی(اسلام آباد)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا دنگل 19 نومبر کو سجے گا۔بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں انتخابی مخالفین میں تصادم اور بدنظمی کے پیش نظر دوسرے مرحلے کیلئے پنجاب حکومت نے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہےاور الیکشن کمیشن کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 19 نومبر کو فوج اور رینجرز کے جوان تعینات کئے جائیں جس کے بعد الیکشن کمیشن بھی فوری حرکت میں آگیا جبکہ دوسری طرف وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو بھی خط بھیج دیاگیا ہے جس میں فوج ،رینجرز اور سیکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے بھی بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیاہے سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل میں کوئی کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی.
Leave a comment